Add Poetry

جانے اس شخص کی وشمہ پہ نظر ہے کہ نہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, romania

جو گزرتی ہے مرے دل پہ خبر ہے کہ نہیں؟
اور خبر بھی ہے تو پھر اس کا اثر ہے کہ نہیں

ساری دنیا کے لیے وقت نکالا تم نے
مری مشکل بھی ترے پیشِ نظر ہے کہ نہیں

پوچھتی ہوں کہ ترا نام و نشاں بھی ہے کوئی
مرے محبوب۔۔۔۔۔۔۔۔بتا، بارِ دگر، ہے کہ نہیں ؟

یاد کرتی ہوں تجھے روز میں لمحہ لمحہ نہیں
نہیں معلوم کہ کچھ اس کا ثمر ہے کہ نہیں

میں کہ بیٹھی ہوں جہاں جان بلب ، خاک بہ سر
علم کیا کہ وہ تری راہ گزر ہے کہ نہیں

جس کی فرقت لیے وشمہ نے زمانے کاٹے
جانے اس شخص کی وشمہ پہ نظر ہے کہ نہیں

Rate it:
Views: 261
16 Nov, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets