Add Poetry

جاں سے جانے کو دل نہیں کرتا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

دل جلانے کو دل نہیں کرتا
جاں سے جانے کو دل نہیں کرتا

اشک آنکھوں میں آ گئے میرے
غم بہانے کو دل نہیں کرتا

کج کلاہی جو اس کا شیوہ ہے
سر جھکانے کو دل نہیں کرتا

کیا بناؤں میں دل کی شاخوں پر
آشیانے کو دل نہیں کرتا

درد رقصاں ہے آج آنکھوں میں
مسکرانے کو دل مہیں کرتا

چاندنی بھی اداس ، گل بھی یہاں
لہلہانے کو دل نہیں کرتا

اب جو آ ہی گئی ہوں دھرتی پر
وشمہ جانے کو دل نہیں کرتا

Rate it:
Views: 249
15 Feb, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets