جب اس کی سمت خیال کرتا ہوں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

جب اس کی سمت خیال کرتا ہوں
پھر رورو کر برا حال کرتا ہوں

حال کو سدا دھیان میں رکھتاہوں
گزرے کل کا نہ کبھی ملال کرتاہوں

میری یاد میں وہ بھی اداس ہو گی
جس کی یاد میں میں آنکھیں لال کرتاہوں

وہ اصغر پہ ستم ڈھاتے رہتے ہیں
میں ان سے کوئی نہ سوال کرتا ہوں

Rate it:
Views: 680
15 Nov, 2015