جب اسے دیکھوں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجب اسےدیکھوں وہ پہلےسےحسیں لگتی ہے
نیلےلباس میں خوبصورت مہ جبیں لگتی ہے
اس کےلہجےمیں مٹھاس ہے پریوں جیسی
جب موضوع پہ بحث کرےتو ذہین لگتی ہے
اسےدیکھتےہی اک سرور سا چھا جاتا ہے
اس کی صورت میرےدل کاچین لگتی ہے
جب وہ پیار بھرےلہجے میںبات کرتی ہے
پھرمجھے اس کی ہر بات نمکین لگتی ہے
More Love / Romantic Poetry







