جب اپنےدل کا لیا جائزہ ہم نے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جب اپنے دل کا لیا جائزہ ہم نے
تب دیکھا اک نیا دروازہ ہم نے

کوئی دوست نا آیا عیادت کو میری
خود ہی پڑھا ہے اپنا جنازہ ہم نے

زندگی جیسےبھی کٹی کٹ گئی ارو
دیا نہیں کسی محسن کو آوازہ ہم نے

پرانےزخم تو سارے بھر چکےتھے
محبت کر کےلےلیازخم تازہ ہم نے

زیست گزری ہےکڑی سزا کی طرح
دنیا میں جینےکا کرلیااندازہ ہم نے

Rate it:
Views: 347
30 Jul, 2011