Add Poetry

جب بھی آنکھوں میں وہ سماتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysia

جب بھی آنکھوں میں وہ سماتے ہیں
سارے منظر ہی دل کو بھاتے ہیں

جب بھی ہم دیکھتے ہیں جی بھر کر
وہ نظر خود سے ہی چراتے ہیں

اپنے الفاظ کے لبادے میں
اپنے جذبات ہم چھپاتے ہیں

شام کو جگنووں کی محفل میں
قافلے یاد کے ستاتے ہیں

روشنی کی طلب میں ہم وشمہ
اپنی آنکھوں سے دھوکا کھاتے ہیں

Rate it:
Views: 256
23 Feb, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets