جب بھی ان سے ملنا محال ہوتا ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamجب بھی ان سے ملنا محال ہوتا ہے
وہ کیا جانیں میرا کیسا حال ہوتا ہے
کئی دنوں سے وہ روٹھے بیٹھےہیں
دیکھتے ہیں کب ربط بحال ہوتا ہے
پرائے ہو کر بھی اپنے سےلگتےہیں
کیاپیار میں ایسا بھی کمال ہوتا ہے
دل کےسودے بھی عجیب ہوتے ہیں
ان کے آگے تو شاہ بھی کنگال ہوتاہے
ان کا درد کچھ ایسے سنبھال رکھا ہے
جیسےغریب کی گٹھڑی میں لعل ہوتا ہے
More Love / Romantic Poetry






