جب بھی دیتا ہے وہ کچھ مجھے تو سزا دیتا ہے

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

جب بھی دیتا ہے وہ کچھ مجھے تو سزا دیتا ہے
پر اس کی چاہت میں تڑپنا بھی مزا دیتا ہے

جب کبھی کھولتا ہے وہ سرشام زلفیں اپنی
تو پھر اس کا چلنا تو فضاؤں کو نشہ دیتا ہے

اس کی آنکھوں میں ہے شاید جھیلوں کی سی گہرائی
کہ دیکھنے والا تو بچانے کی صدا دیتا ہے

اس کی باتوں میں سحر ہے اسکی اداؤں میں نشہ ہے
ملنے والا تو اسے اپنی جان گنوا دیتا ہے

جو بھی دیکھے اسے ساجد اسکا دیوانہ ہو جائے
مرنے والا بھی اسے جینے کی دعا دیتا ہے

Rate it:
Views: 468
02 Oct, 2009