جب تم تنہا ہو

Poet: Snober George By: Snober George, Faisalabad

جب تم تنہا ہو
صبح بھی سہانی ہو
پرندے چہچہا رہے ہوں
کلیاں چٹک رہی ہوں
گل گلشن مہکا رہے ہوں
جب سورج چمک رہا ہو
کرنیں بکھیر رہا ہو
جب برسات ہو رہی ہو
ہر شے نہلا رہی ہو
قدرت کا حسن اجاگر ہو
مجھے یاد کرنا
جب تم تنہا ہو
 

Rate it:
Views: 667
06 Dec, 2008