جب بھی تم سےربط محال ہوتا ہے
تم کیا جانو میرا کیسا حال ہوتا ہے
میری ہر سوچ میں تم ہوتے ہو
مجھے فقط تمہارا ہی خیال ہوتاہے
اجنبی ہو کر بھی اپنےسےلگتےہو
کیا محبت میں ایسا بھی کمال ہوتاہے
یہ دل کے سودے بھی عجیب ہوتےہیں
ان کہ آگے توشاہ بھی کنگال ہوتا ہے
تیرا درد سنبھال کہ رکھوں گا ایسے
جیسے غریب کی گٹھڑی میں لال ہوتاہے