جب تو میرے تصور میں آتا ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجب تو میرےتصور میں آتا ہے
میرا سارا گھر معطر ہو جاتا ہے
کچھ عجیب سا سحرچھا جاتا ہے
اصغراپنےآپ سےبےخبر ہو جاتاہے
کیا بتاؤں تیرا خیال آتے ہی جاناں
اسی پل میرا چہرہ منور ہو جاتا ہے
جس کے دل میں محبت نہیں ہوتی
ایسا بے حس انسان پتھر ہو جاتا ہے
عشق کےسمندرمیں گراناڑی غوطہ لگائے
اصغر کی طرح وہ بھی شناور ہو جاتا ہے
More Love / Romantic Poetry






