جب تُم اجنبی کی ہو جاؤ

Poet: وجدان By: Khuram Shahzad, Mandibahauddin

 تُم اپنے نئے ہمسفر سے
میرا تذکرہ
مت کرنا
جیسے مجھ کواپنی پہلی رفاقت
کی کہانی
سُنایا کرتی تھی
اُسے مت بتانا
کہ تُمہارے ماتھے پہ
کسی نے۔۔۔ اپنے ہونٹوں سے
پہلی نظم لکھی تھی

Rate it:
Views: 555
23 Feb, 2020