جب تک سورج کا سونا

Poet: Muhammad Imran Khan - Emron Mano By: KhanMI, Karachi

جب تک سورج کا سونا، اور چاند کی چاندنی چمکتی رہیگی
میری ہر اِک سانس، تیرے نام کی مالا جھپتی رہیگی

تُو آئے نہ آئے، اُمیدوں کے سائے، میں زندہ رہونگی
کہ نظریں میری، رستہ، تیرا ہی تکتی رہینگی

کہ تُو ہی ہے، میرا ساتھیا، ہمنوا، بیلیا
آرزو میں تیری، زندگی یہ میری، سمٹتی رہیگی

اگر یاد آئے میری ساتھیا تو پلٹنا
بِن تیرے زندگی، ریت سی ہاتھ سے، کھسکتی رہیگی

Rate it:
Views: 355
22 Nov, 2015