جب تک میرا دل چاہے گا

Poet: UA By: UA, Lahore

کب تک ساتھ نبھاؤ گے
جب تک میرا دِل چاہے گا

کب تک چاہے جاؤ گے
جب تک میرا دِل چاہے گا

کب تک دل نہ توڑو گے
جب تک میرا دِل چاہے گا

کب تک ساتھ نہ چھوڑو گے
جب تک میرا دِل چاہے گا

کب تک پرِیت جتاؤ گے
جب تک میرا دِل چاہے گا

کب تک مجھے ہنساؤ گے
جب تک میرا دِل چاہے گا

کب تک دِل بہلاؤ گے
جب تک میرا دِل چاہے گا

کب تک دِل کی مانو گے
جب تک دِل کا دِل چاہے گا

کب تک دل کا دل چاہے گا
جب تک دھڑکے جائے گا

کب تک ساتھ نبھاؤ گے
جب تک میرا دِل چاہے گا

Rate it:
Views: 435
18 May, 2017