Add Poetry

جب دیارِ دل تباہ ہوا بارش ہو رہی تھی

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwala

جب دیارِ دل تباہ ہوا بارش ہو رہی تھی
ارمان محبت کا فناہ ہوا بارش ہو رہی تھی

آنسو بہہ رہے تھے دھڑکن جل رہی تھی
جب میرا صنم جدا ہوا بارش ہو رہی تھی

ہوائیں زور پر تھی بادل گرج رہے تھے
رہا دیکھتا اُسے روتا ہوا بارش ہو رہی تھی

مجھے اشک ملے تھے ، مجھے غم ملے تھے
جب درد مجھے عطا ہوا بارش ہو رہی تھی

توٹ رہے تھے مضبوط دھاگے وفاؤں کے
سوچتا رہا کیوں ، کیا ہوا بارش ہو رہی تھی

موت ہنس رہی تھی ، زندگی رو رہی تھی
میرے لئے جینا سزا ہوا بارش ہو رہی تھی

گرد میں چھپا وہ خط تری محبتوں کا
نہال کلام ترا لکھا ہوا بارش ہو رہی تھی

Rate it:
Views: 358
01 Jul, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets