جب سے تیری چاہت کی حدوں سے آگے نکل گئی

Poet: UA By: UA, Lahore

جب سے تیری چاہت کی حدوں سے دور نکل گئی
میں خود کو بھی نہ پہچانی میری صورت بدل گئی

جب سے تیرا ذکر سَنا ہے دل کی حالت غیر ہوئی
میں نے تو یہ جانا تھا کہ میں قدرے سنبھل گئی

رسموں اور رواجوں کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی
ایک دیوانی اپنے دل کو اپنے ہاتھوں مسل گئی

آتے جاتے بچتے بچاتے کیچڑ والے رستے پہ
گِرتے گِرتے بچ تو گئی میں لیکن ذرا پھسل گئی

عظمٰی نرم ہوا کے ٹھنڈے جھونکے نے یہ اثر کیا ہے
کہ موسم کے بدلتے ہی طبیعت پھر سے مچل گئی
 

Rate it:
Views: 526
10 Oct, 2012