جب سے تیرے حسن پرپڑی ہےمیری نظر
میں ہو گیا ہوں اپنی ہستی سےبے خبر
میری دعاؤں کا کچھ ایسا ہوا ہے اثر
مجھے مل گیا ہےمیرےخوابوں کاپیکر
تیرے پیار نےایک ذرے کو آفتاب بنادیا
تیری محبت نےکیا قطرے سے سمندر
جسم میں روح کی صورت بسےہو تم
ایسا آشیاں چھوڑ کرتم جاؤ گےکدھر
عشق کی راہوں کی ذراسنبھل کرچلنا
سنا ہے کہ یہ راستے ہیں بڑے پرخطر