جب سے ہم آپ کے۔۔۔۔۔۔۔
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghahamجب سے ہم آپ کے گرویدہ ہو گئے ہیں
آپ تو خوش ہیں ہم نم دیدہ ہو گئے ہیں
جب سے بدلے ہو برطانوی موسم کی طرح
اس دن سے ہم عمر رسیدہ ہو گئے ہیں
آغاز محبت میں تو آپ کے دیوانے تھے ہم
آپ کا اصلی روپ دیکھ کر جہاں دیدہ ہو گئے ہیں
آج ہمیں ترک تعلق کی ملی ہے دھمکی
اسے سن کر ہم کافی رنجیدہ ہو گئے ہیں
پہلے تو وہ دل لگی کرتے تھے اصغر سے
لگتا ہے اب ذرا سنجیدہ ہو گئے ہیں
More Love / Romantic Poetry






