Add Poetry

جب سے ہم دونوں بچھڑے ہیں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

اے دوست جب سے
ہم دونوں بچھڑےہیں
اس دن سے میں
بےچین رہتا ہوں
اگر فون کی گھنٹی
بجتی ہے تو چونک
جاتاہوں کہ شاید
تمہارا فون ہو
جب دروازے پہ
دستک ہوتی ہے
تو سوچتا ہوں کے
شاید تم ہو
جب ڈاک آتی ہے
تو پلک جھپکتے
ہی ساری ڈاک
دیکھ لیتا ہوں
مگر ہر بار
مایوسی ہوتی ہے
لگتا ہے کے
اب تمہارے آنے
کی آس ہی مجھے
زندہ رکھےہوئےہے
اور یہ مایوسی
زندگی بھر کی
ساتھی ہے

Rate it:
Views: 316
05 Jun, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets