جب سےانہوں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamجب سے انہوں نےخوابوں میں آنا چھوڑدیا ہے
ہم نے بھی انہیں خیالوں میں لانا چھوڑدیا ہے
مجھےنظرانداز کر کے گزر جاتے ہیں وہ
میری سمت دیکھ کرمسکراناچھوڑدیاہے
ہر روز انہیں پیغام بھجواتے رہتے ہیں
انہوں نے ہم سے ملنا ملاناچھوڑدیاہے
ہجرمیں بڑا اداس سارہتا ہے میرا دل
اس نےوصل کا گیت گاناچھوڑدیاہے
ب تو میراحال بھی نہیں پوچھتےآکر
اصغرکو بناکراپنا دیوانہ چھوڑدیا ہے
More Love / Romantic Poetry






