جب سےپینے لگا ہوں تیری آنکھوں سےشراب میں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجب سےپینےلگا ہوں آنکھوں سےشراب میں
تب سےبڑا بدنام ہو گیاہوں حلقہءاحباب میں
پہلی بار تیری آنکھوں سےمحبت ہوئی ہے
پھر بھی لوگ ہڈی بن گئے ہیں کباب میں
جب بھی میرا پہلاشعری مجموعہ چھپےگا
تیری آنکھوں کےنام کروں گا انتساب میں
محلے کی عورتیں تیراحسدکرنےلگیں گی
عمربھرتجھےپیارکروں گا بےحساب میں
منہ زبانی پینےسےبھی پرہیزکیا کر اصغر
ورنہ یہ شاعری شامل نہ ہوگی نصاب میں
More Love / Romantic Poetry






