جب وعدہ نبھانےکی ٹھان لیتےہیں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجب وعدہ نبھانے کی ٹھان لیتےہیں
پھر ہتھیلی پہ رکھ جان لیتےہیں
یاری پہ کوئی حرف نہ آنے پائے
یار کی خاطرسرپہ کفن تان لیتےہیں
کسی دوست کو ہم سےکتنا پیار ہے
اس کا چہرہ دیکھ کرپہچان لیتےہیں
موسم سرماکی طویل راتوں میں
تیری یادوں کی چادرتان لیتے ہیں
دوستی کارشتہ اعتبار پہ ہوتاہے
ایسےبندھن میں نہ زبان لیتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






