جب وہ ہم سے کلام کرتے ہیں

Poet: Fareede Lakhani By: Shazia Hafeez, Attock

جب وہ ہم سے کلام کرتے ہیں
سب فرشتے سلام کرتے ہیں

بارشوں کے حسین موسم کو
تیری آنکھوں کے نام کرتے ہیں

دیکھتے ہیں عجب ادا سے وہ
میرے عارض پہ شام کرتے ہیں

زندگی میں ہر اک پہ وار کر کے وہ
کیوں پھر ہم کو تمام کرتے ہیں

سب کو اپنا بنا چکے تو پھر
اب فرح کو آرام کرتے ہیں

Rate it:
Views: 498
04 Aug, 2009