جب کبھی وہ راستے میں مل جاتا ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجب کبھی وہ راستےمیں مل جاتا ہے
اسےدیکھ کر میرا چہرہ کھل جاتا ہے
جب وہ پیار بھرےلہجےمیں بات کرتا ہے
اس کی گفتارکی چاشنی سےدل مچل جاتاہے
سفر کی سبھی مشکلیں آسان ہو جاتی ہیں
مسافر کو جب کوئی حسیں ہمسفرمل جاتاہے
جب بھی اس کےحسن پہ میری نظر پڑتی ہے
میرا دل میرےہاتھوں سےنکل جاتا ہے
جو لوگ تنہائی سےدوستی کرلیتےہیں
اصغر کی طرح ان کا دل بھی بہل جاتا ہے
More Love / Romantic Poetry






