مکمل کاوش!!!!!
جب مرا پیار محبت سے بلاتا ہم کو
مجھ کو لگتی ہیں سمندر کا کنارہ ہم کو
پھر وہی شام کے سائے ہیں ، وہی درد محل
پھر تری یاد سے سجتی ہیں ستارہ ہم کو
جب کبھی پیار سے دیکھے وہ یہاں میری طرف
پیش کرتی ہیں محبت کا نظارہ ہم کو
پڑھتے پڑھتے وہ کہیں دور نکل جاتی ہیں
تیری یادوں کا جو پڑھتی ہیں سپارہ ہم کو
آج ہوتی نہ کسی طور یہ رنگین غزل
آج کرتیں نہ اگر مجھ کو اشارہ ہم کو
اس سے پہلے کہ نہ چھن جائے یہ بینائی مری
آ کے آنکھوں میں مرے کھول دوبارہ ہم کو
کتنی الجھی ہے یہاں پیار کہانی اپنی
تیری حسرت کے درو بام سے نکلا ہم کو
اتنا جلتی ہوں کہ مٹ جاتی ہے میری ہستی
ہائے یہ شوق وفاؤں سے سکھاتا ہم کو
وشمہ لے ڈوبے نہ آنکھوں کا یہ بہتا دریا
تو سمندر کی طرف موڑ خدارا ہم کو