جب ہم اس جان جاں سے بچھڑے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جب ہم اس جان جاں سے بچھڑے
ایسا لگا کےسارےجہاں سےبچھڑے

اب تو ہمیں اتنی بھی خبر نہیں ہے
کہ ہم کب اور کہاں سےبچھڑے

اب تو اپنی کچھ ایسی حالت ہو چکی ہے
جیسے خانہ بدوش کارواں سےبچھڑے

ہم ایسے مرجھائےمرجھائےرہتےہیں
جیسے کوئی پھول باغباں سےبچھڑے

زندگی میں بہت لوگ بچھڑےہیں ہم سے
وہ بچھڑاتولگا جیسےکوئی جاں سے بچھڑے

Rate it:
Views: 361
24 Jul, 2011