Add Poetry

جبکہ محبت ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

 یہ محبت نہیں ہے
جب کہ محبت ہے
چاند راتوں میں دل دھڑکتا ہے
سرد شاموں میں روح بہکتی ہے
کھلتی کلیوں کو دیکھنے کے بعد
مسکراہٹ لبوں پہ کِھلتی ہے
چونک جاتی ہوں ایک آہٹ پہ
آئینہ دیکھ دیکھ ہنستا ہے
پہروں کھوئی رہوں خیالوں میں
چاند تاروں سے باتیں کرتی ہوں
رات کٹتی ہے میری آنکھوں میں
دن میں آنکھوں میں نشہ رہتا ہے
اور اکیلے میں مسکراتی ہوں
لوگ کہتے ہیں یہ محبت ہے
پر مجھے یہ گمان ہوتا ہے
یہ محبت نہیں ہے
جب کہ محبت ہے

Rate it:
Views: 435
12 Apr, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets