جدا ہونے کے موسم میں جدا ہونا بھی پڑتا ہے

Poet: M Masood By: M Masood, Nottingham

جدا ہونے کے موسم میں جدا ہونا بھی پڑتا ہے
جسے مشکل سے پایا ہو اسے کھونا بھی پڑتا ہے

خود ہی پہ مان اتنا ہے کبھی مڑ کر نہیں دیکھا
جسے کہہ دوں کہ میرا ہے اسے ہونا بھی پڑتا ہے

ابھی تو فصلِ گُل ہو مسلِ گُل ہو ذہین میں رکھنا
کہ جب وقتِ خزاں آۓ تو پھر رونا بھی پڑتا ہے

مجھے نیند نہیں آتی اس کی یاد آنے کے بعد
مگراک خواب کے لالچ میں پھر سونا بھی پڑتا ہے

ہمیشہ ہنستا رہتا ہوں چھپا کے غم زمانے کے
مگر جب اس کا نام آئے تو پھر رونا بھی پڑتا ہے

Rate it:
Views: 2135
12 Mar, 2014