جدا ہوکہ بھی ہجر میں میں مر رہا ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

محبت میں اپنے ہی دم سے گیا وہ
یہ سچ ہے مگر آنکھ نم سے گیا وہ

جدا ہو کے بھی ہجر میں مر رہا ہے
کہاں بچ کے ہے رنج و غم سے گیا وہ

خدا اس کو ہر وقت رکھے سلامت
مرے دل کے ہے آشرم سے گیا وہ

چلا تو گیا عشق سے دور لیکن
محبت کے اپنے دھرم سے گیا وہ

جو کہتا تھا مل جل کے جی لیں گے وشمہ
کیا بات ہے آج ہم سے گیا وہ

Rate it:
Views: 409
29 Sep, 2020