جدائی
Poet: SALAMAT SHAKIR By: salamat shakir, sahiwalدھڑکن دل میں شامل تھی جب تو تھا 
 زندگی میں اک ہلچل تھی جب تو تھا
 
 آخر کار تھام لیا دامن صبر و شکر کا
 یہ دوری کتنی مشکل تھی جب تو تھا
 
 سیاہ راتوں میں تنہا اب تو روتا ہوں
 ہمدردی تیری حاصل تھی جب تو تھا
 
 سیدھی بات بھی الٹی مجھ کو لگتی تھی
 دنیا ہی میری پاگل تھی جب تو تھا
 
 اب تو خیر وقت ہی میرا دشمن ہے
 یہ دنیا مد مقابل تھی جب تو تھا
 
 چھن گئے شاکر مجھ سے سائبان سبھی
 یہ زندگی زیر آنچل تھی جب تو تھا
More Love / Romantic Poetry






