جدائی کے لمحے سے گبھرا رہا ہے

Poet: Jamshed Adil By: Jamshed Adil, mau up india

جدائی کے لمحے سے گبھرا رہا ہے
وہ رہ رہ کے مجھ سے لپٹ جارہا ہے

وہی روبرو ہیں انہی سے شکایت
قسم اے محبت مزا آرہا ہے

حقیقت میں ملنے وہ آتا نہیں کیوں
جو رہ رہ کے خوابوں میں آ جا رہا ہے

چلو تھوڑا چلتے ہیں تازہ ہوا میں
یہ کمرے میں دل تو گھٹا جا رہا ہے

Rate it:
Views: 417
27 Jan, 2010