جرم الفت کے سزاوار ہیں ہم
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجرم الفت کےسزاوار ہیں ہم
تیری چاہت کےطلبگار ہیں ہم
جب جی چاہے تو ہمیں آزمالے
ہرآ زمائش کےلیےتیار ہیں ہم
تیری محبت نےاتنا لاغر کردیا
کہ اب زیست سےلاچارہیں ہم
تو چاہےاس بات کا اقرارنا کر
مگرتیرے دل کی پکار ہیں ہم
دولت ایمان بخشی ہے مولا نے
کون کہتا ہے کہ نادار ہیں ہم
More Love / Romantic Poetry






