جزیرہ

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

محبت اک جزیرہ ہے
جو نفرت کی تلاطم خیز موجوں سے
نمو تشکیل پاتا ہے
سحر ہونے سے پہلے تک
جزیرہ عشق میں ڈوبی ہوئی
روحوں کے مسکن کا نمونہ پیش کرتا ہے
محبت کے جزیرے سے
سر بام فلک ، نورکی تقریب
میں شامل جو
ارواح مقدس رقص کرتی ہیں
یہ ہی روحیں
بقائے باہمی کے درس کا پرچار کرتی ہیں
محبت وہ جزیرہ ہے
جسے تسخیر کرنا ہوتو لازم ہے
کہ اپنی ہار کا اعلان
اسے تعمیر کرنا ہوتو جس سے عشق کرتے ہو
اسے اپنے جمال_ آبرو کے عکس میں تبدیل کر ڈالو

Rate it:
Views: 438
26 Jan, 2014