جس دن سےمجھ پہ ان کی نظر ہو گئی ہے
ہماری ہر بات پہلے سے پر اثر ہو گئی ہے
اب ہر کوئی ہمیں سلام کر کےگزرتا ہے
سب کی نظرمیں اپنی بڑی قدرہو گئی ہے
میرے دل کوانہیں یاد کرنے کی دیر تھی
میری آنکھ آنسوؤں سےتر ہو گئی ہے
زندگی تیرےساتھ گر گزرتی تو مزہ تھا
کہنے کوتو تیرےبن بھی بسر ہو گئی ہے