Add Poetry

جس قافلے کا مجھ کو مان تھا کہیں راستوں میں بچھڑ گیا

Poet: maria kousar By: maria kousar, kharian

جس قافلے کا مجھ کو مان تھا کہیں راستوں میں بچھڑ گیا
مرے دل کے رستے ویران رھے وہ کسی اور راہ سے گزر گیا

میں رات سے رات مجھ سے لپٹ کر سسک پڑی
کہیں چاند بادلوں میں چھپ گیا کوئ ستارا ٹوٹ کر بکھر گیا

دل کا موسم تھا جب وہ نھیں تو یہ موسم کس کام کا
مری شاخ شاخ اجڑ گئ مرا پھول پھول بکھر گیا

کل اک جگنو آیا مرا غمگسار بن کر مجھ سے کہنے لگا
میں ڈھونڈ لاوٰں گا بتا تو سھی وہ پنچھی کدھر گیا

اے دیدہٰ تمناٰ یار بس کر تیرا جاگنا کس کام کا
رات بھت ھو گئ شائد وہ کہیں ٹہر گیا

پکارا اس نے نہیں تو صدا دینا میری بھی فطرت نہیں
میں اپنی انا کی جنگ جیت گئ وہ بھی انا کے خمار میں گزر گیا

Rate it:
Views: 599
20 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets