جس محبت میں امتحان نہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملاشیا

اس کی دنیا میں کوئی شان نہیں
جس محبت میں امتحان نہیں

زخم سارے ہیں لب کشا میرے
بولنے کو مگر زبان نہیں

کوئی ہے جو مجھے سہارا دے
میرے سر پہ بھی آسمان نہیں

Rate it:
Views: 786
30 Jul, 2016