جس پل تمہارا نام یاد آیا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

جس پل تمہارا نام یاد آیا ہے
ہم نے کاغذ اور قلم اٹھایا ہے

تمہارے نام کا عنوان لیکر
حسن سخن کو آزمایا ہے

اک خوبرو حسین پیکر کو
دلنشیں الفاظ سے سجایا ہے

اے آئینہ حسن تیرے روبرو ہوکر
ہم نے خود کو بھی حسیں پایا ہے

عظمٰی تیرے خیال نے اس محفل کو
بے ساختہ واہ واہ پہ اکسایا ہے

Rate it:
Views: 793
24 Apr, 2009