جس کی چندا تھی میں وہ آسماں کدھر گیا
Poet: Eisha-Tul-Razia(مسافر) By: Eisha-Tul-Razia, GUJRATجس کی چندا تھی میں وہ آسماں کدھر گیا
بے حد وہ جو عزیز سائباں کدھر گیا
جس نے آکر مرے غنچے میں امید مہکائی
وہ خوشبوؤں کا اک کارواں کدھر گیا
مری نگاہ میں جو ساکن تھے ایک مدت تک
وہ منزل میری .. وہ پاسباں ... کدھر گیا
اب تو ہر شخص ہی کرتا ہے مرے جذبات کو رد
پر جو ملأتا تھا میری ہاں میں ہاں.. کدھر گیا
اب تو روتا بھی نہیں کوئی کسی کے مرنے پر
مرے رونے پہ مر رہا تھا... مہرباں کدھر گیا
ہم مسافر وہ جسکو دیکھ دیکھ چلتے تھے
لفظ الفت میں تھا جو میری "جاں" کدھر گیا
More Sad Poetry






