جس کے ہجر کا ملال کر رہا ہوں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

جس کہ ہجر کا ملال کررہا ہوں
اسی سےامیدءوصال کررہاہوں

میری یاد میں وہ بھی روتاہوگا
جیسےمیں آنکھیں لال کررہاہوں

اسی کی سوچوں میں ڈوباہوں
ہر پل اسی کا خیال کررہاہوں

آج کسی کا حسیں چہرہ دیکھ کر
میں یاد اس کا جمال کر رہا ہوں

کوئی جا کےاس بےخبرسےکہہ دے
راتوں کورورو کربراحال کر رہاہوں

Rate it:
Views: 386
04 Sep, 2015