جلتی دھوپ میں گھنا بادل ہوں میں
Poet: Touseef Ali Khan By: Touseef Ali Khan, Lahoreجلتی دھوپ میں گھنا بادل ہوں میں
اوڑھ کے دیکھ کہ تیرا آنچل ہوں میں
تجھ کو خود میں کچھ ایسے شامل کرلوں
دیکھنے والوں کو لگے کہ مکمل ہوں میں
اتنا ٹوٹ کے چاہوں کہ محسوس ہو تجھے
تیرے روم روم میں موجود پل پل ہوں میں
مجھ کو تیرا دیوانہ کہتے ہیں زمانے والے
چھو کے دیکھ تیرے پیار کی ہلچل ہوں میں
اک چاہت کا بہتا ہوا دریا ہے تو
اک مدت سے تنہا و پیاسا تھل ہوں میں
تیرے حسن کو کچھ ایسے سجاتا ہوں میں
لگا کے دیکھ کہ تیرا آنچل ہوں میں
جو تجھ کو سوچوں تو تھم جائے گردش ایام
آ دیکھ تیرے انتظار میں رکا وہ پل ہوں میں
چار سو پس تو ہی تو نظر آتی ہے مجھ کو
اس قدر تیرے پیار میں اب پاگل ہوں میں
مجھ کو خود اپنی سمجھ نہیں آتی ہے توصیف
اپنے ہی گرد پھیلا ہوا اک جنگل ہوں میں
More Love / Romantic Poetry







