جلتے ھوئے ماتھے پہ تم ہاتھ ذرا رکھنا
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillمیں لوٹ کے آؤں گا تم دیپ جلا رکھنا
کچھ خواب سہانے سے پلکوں پہ سجا رکھنا
معدوم نہ ہونے دو احساس تمنا کو
آنکھوں میں دئیے رکھنا ہونٹوں پہ دعا رکھنا
انجانی مسافت سے گھبرانا نہ دل میرے
اس شوخ کی یادوں کودھڑکن میں دبا رکھنا
ہے یاد مجھے ابتک الفت کا حسیں موسم
مسکان کے پردے میں اشکوں کو چھپا رکھنا
جب جب گل مہکیں گے تب تب مجھے پاؤ گے
سوچوں کے دریچوں کو تھوڑا سا کھلا رکھنا
پھر دیکھنادنیا کو میری بند مٹھی میں
جلتے ہوئے ماتھے پہ تم ہاتھ ذرا رکھنا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad