جلد بازی

Poet: UA By: UA, Lahore

جلد بازی سے ہوتا کوئی فائدہ ہی نہیں
جلد بازی نرا نقصان اور کچھ بھی نہیں

جلد بازی سے نہ انجام کرو
جلد بازی سے بچ کے کام کرو

جلد بازی کوئی بھلی شے ہے
جلد بازی بڑی بری شے ہے

جو تحمل سے بات ہوتی ہے
جلدی بازی میں کہاں ہوتی ہے

جلد بازی ہے کار ابلیسی
جلد بازی میں کچھ نہیں خوبی

جلد بازی کرتی ہے جان بلب
جلد بازی ہے حادثوں کا سبب

خوبی و حسن تحمل سے ہے
جلد بازی سے پڑی مشکل ہے

ہر گھڑی یہ اشارہ دیتی ہے
جلد بازی خسارہ دیتی ہے

دیر ہو جائے تو نہیں ڈرنا
جلد بازی سے کام مت کرنا

جلد بازی کوئی طوفان ہے
جلد بازی فقط نقصان ہے

بس تحمل سے آگے آگے بڑھو
جلد بازی سے بچ کے کام کرو

جلد بازی سے ہوتا کوئی فائدہ ہی نہیں
جلد بازی نرا نقصان اور کچھ بھی نہیں

Rate it:
Views: 547
19 Feb, 2010