جن بے بس لمحوں پہ رہے نہ اپنا قابو

Poet: S.A.Sajjo By: S.A.Sajjo, ILFORD ESSEX UK

بے چین دل کا کوئی چارہ کر لیا جائے
صرف اُسے ہی جینے کا سہارہ کر لیا جائے

مرتے ہیں ہم جن پہ برسوں سے دوستو
اُن دلفریب بہاروں کا نظارہ کر لیا جائے

جن بے بس لمحوں پہ رہے نہ اپنا قابو
اُن بے بس لمحوں سے کنارہ کر لیا جائے

بکتی نہیں جہاں محبت سستے داموں میں
ایسے دلکش بازاروں کا نطارہ کر لیا جائے

جہاں نسبت ہو محبت کی عبادت سے
اُسی مسکن کو اپنا گہوارہ کر لیا جائے

جس پہ ہوتی تھیں سُہانی صبح و شام سجوؔ
زندگی کو اُس ڈگر پہ دوبارہ کر لیا جائے
 

Rate it:
Views: 557
10 Jan, 2013