شمع نور دل میں جلی ،جب پیارے مصطفٰےؐ کی ہو
ختم ہیں غم دوراں ،جستجو جب پیارے مصطفٰےؐ کی ہو
الوداع اے دنیا،نعت زباں پر جب پیارے مصطفٰےؐ کی ہو
دنیا پلید ہے کیا چیز ،زات جب پیارے مصطفٰے کی ہو
جنت سے کم نہیں، یاد جب پیارے مصطفٰے ؐ کی ہو
جہنم کا غم نہیں، شفاعت جب پیا رے مصطفٰے کی ہو
آساں ہے نزع، جان مہمان جب پیارے مصطفےٰ کی ہو
وحشت ہے کیا قبر میں، پہچان جب پیارے مصطفےٰ کی ہو
کیا ہے مجال زمانے کی حضوری،امت جب پیارے مصطفٰے کی ہو
سارا ہے جہاں ہمارا نسبت جب پیارے مصطفٰے کی ہو