جواصغر کی طرح جنگجو ہوتے ہیں
میدان عشق میں وہ سرخروہوتےہیں
زباں میں اک لکنت سی آجاتی ہے
وہ جب کبھی میرے روبرو ہوتے ہیں
پیار کی پہلی منزل پہ نہ گھبرانا
آج کل محبوب اکثرتندخوہوتےہیں
خدا کسی کوعشق کاروگ نالگائے
یہ مرض طبیبوں سےکب رفوہوتےہیں
اس پل میرےدل میں تمہی تم ہوتے ہو
جب اصغر کی آنکھ میں آنسوہوتےہیں