جو اپنے آپ سے نا آشنا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreجو اپنے آپ سے نا آشنا ہے
وہ کیسے دوسروں کو جان پائے
جِسے اپنی خبر نہیں کوئی
وہ دوسروں کی خبر کیا لائے
بات کرنی جسے مشکل اپنی
وہ دوسروں کی باتیں کیا بتائے
نہیں سمجھا کبھی جو ذات اپنی
وہ کیسے دوسروں کو سمجھائے
جسے اپنی صدا سنائی نہ دے
کسی کی کیا سنے اور کیا سنائے
جو اپنے آپ سے نا آشنا ہے
وہ کیسے دوسروں کو جان پائے
More General Poetry






