Add Poetry

جو بچ کے رہنے کا کوئی ہنر نہیں رکھتے

Poet: Rafique Azer By: Rafique Azer, lahore

جو بچ کے رہنے کا کوئی ہنر نہیں رکھتے
دیارسنگ میں شیشے کا گھر نہیں رکھتے

عجیب خوف سا طاری ہے شہر پر میرے
یہاں کے لوگ تو کاندھوں پہ سر نہیں رکھتے

خدا ہی جانے کہ کس دام سے نکل آئے
پرندے اب تو قفس میں بھی پر نہیں رکھتے

نہیں ہیں ان کے مقدر میں منزلیں آضر
جو لوگ پاؤں میں اپنے سفر نہیں رکھتے

Rate it:
Views: 494
25 May, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets