جو دل کو بھلے لگتے ہیں
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMجن سے زیادہ پیار کریں وہ خدا ہو جاتے ہیں
جودل کو بھلے لگتے ہیں وہ جدا ہو جاتے ہیں
ہر دوست کو چاہتا ہوں میں زندگی کی طرح
شاید اسی لیے وہ بے وفا ہو جاتے ہیں
ہمیں ایک بار کوئی خلوص سے ملے اگر
دل و جان سے اس پہ فدا ہو جاتے ہیں
محفل میں تو میرا بھرم رکھ لیتے ہیں
اکیلے میں چھیڑوں تو خفا ہو جاتے ہیں
چپکے سے چلے آتے ہیں میرے سپنوں میں
جو چھونا چاہوں تو باد صبا ہو جاتے ہیں
اصغر تو تیرا مریض محبت ہے جاناں
تیرے پیار بھرے دو بول دوا ہو جاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry







