جو نظروں سےدل کا شکار کرتےہیں
پہلی نظر میں تیرجگر کے پار کرتےہیں
ہمیں تو پورا سال خزاں گھیرےرکھتی ہے
خوش نصیب ہیں وہ جوجشن بہار کرتےہیں
ہم جن کے آگے اپنا دل و جگر ہار بیٹھےہیں
وہی ہماری محبت کا نا اعتبار کرتےہیں
تم میرے ساتھ کبھی چل کے تو دیکھو
ہم کیسےزیست کا سمندر پار کرتےہیں
ہمیں اپنےدل میںبسا کرتو دیکھ لو
اصغر ویرانے کوبھی گلزار کرتےہیں