جو چنی تھی راہیں اپنے شاد سے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiجو چنی تھی راہیں اپنے شاد سے
جس پر دوڑنا پڑا بڑے جہاد سے
یہ غم کا فکر پھر نہ چلے کہیں
ہم ڈرتے ہیں تو تیری یاد سے
اختیار کی اُڑان بھی اتنی اچھی نہیں
خود مُکر جاؤ دل کے فساد سے
حسرتوں کے سبھی فضول عمل ہیں
ہم نے بچالئے اپنے گھر برباد سے
میری سوچ پہلے بھی مشکوک رہی تھی
کہ راز پوشیدہ نہ ہوئے رازدار سے
منتظری کا دیئا بھڑکتا تو ہے لیکن
اِسے کس طرح بچائیں بے جا باد سے
More Love / Romantic Poetry






